گستاخانہ مواد: عارضی بندش کے بعد ٹوئٹر بحال
پی ٹی اے کے سربراہ محمد یاسین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فیس بک پر پیغمبرِ اسلام کے خاکوں سے متعلق مقابلے کے بارے میں ٹوئٹر پر موجود پیغامات ہٹانے سے انکار کے بعد کیا گیا ہے
انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ایک مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کو پاکستان میں چند گھنٹوں کے لیے بند کرنے کے بعد بحال کر دیا گیا۔
ٹوئٹر پر گستاخانہ مواد کی موجودگی کے باعث حکومتِ پاکستان نے مختصر پیغامات کے تبادلے کی اس معروف ویب سائٹ تک ملک میں رسائی پر عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سربراہ محمد یاسین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فیس بک پر پیغمبرِ اسلام کے خاکوں سے متعلق مقابلے کے بارے میں ٹوئٹر پر موجود پیغامات ہٹانے سے انکار کے بعد کیا گیا ہے۔
’’یہ (اقدام) وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ہدایات پر کیا گیا ہے اور اس کی وجہ (ٹوئٹر پر) گستاخانہ مواد ہے۔‘‘
پاکستان نے اسی نوعیت کی شکایت کی بنیاد پر مئی 2010ء میں فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب سمیت 1,000 سے زائد ویب سائٹس تقریباً دو ہفتوں تک بند رکھی تھیں۔
No comments:
Post a Comment